عمران خان کا پشاور، کراچی اور لاہور میں پاور شوکا شیڈول جاری

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں عوامی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا عوامی اجتماع آج پشاور میں ہوگا -ا س کے بعد کپتان کراچی اور پھر لاہور جائیں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں اپنے عوامی اجتماع کی تاریخ تبدیل کردی ہے کیونکہ پارٹی نے پہلے 23 اپریل کو سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے خلاف شہر میں پاور شو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا عوامی اجتماع اب 23 کے بجائے 21 اپریل کو ہو گا جس کی ایک وجہ 23 اپریل کو یوم شہادت علی علیہ السلام ہوسکتا ہے جو 21 رمضان کو ملک بھر میں بڑی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھی اپنے عوامی جلسے کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جو 17 اپریل کو ہونا تھا۔

اس بات کا اعلان سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

نئے شیڈول کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 17 اپریل کی بجائے 16 اپریل ہفتے کی رات کو کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی