کل عمران خان لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرنے والے ہیں- اسی سلسلے میں وہ آج لاہور میں لوگوں کو متحرک کررہے ہیں اسی مقصد کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان عدل کا دورہ کیا، عمران خان نے وکلا کیلئے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کیلئے صحت کارڈ، وکلا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا،عمران خان نے وکلا پروٹیکشن بل پر بھی وکلا کو اعتماد میں لیا۔خان کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ اگر وکلاء کھڑے ہونگے تو وہ عدالت سے کافی حد تک جائز ریلیف حاصل کپائیں گے اور طاقت ور حلقوںکا مقابلہ وکلاء کی سپورٹ کے بنا کرنا ناممکن ہوگا
چیئرمین عمران خان نے کہاکہ قوم کیلئے اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہوں،لاہور بار بھرپور طریقے سے مار چ میں شرکت کرے،پنجاب حکومت کو کہوں گا وکلا پروٹیکشن بل منظور کرے ، وکلا کے ہسپتال کیلئے رقم جاری کی جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے لاہور میں موجود پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے بھی ملاقات کی اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات سادر فرمائے -خان کو یقین ہے کہ وہ اس بار اس لانگ مارچ کے نتیجے میں نئی الیکشن ڈیٹ لیے بنا واپس نہیں آئیں گے