عمران خان کا سخت امتحان شروع: مسلم لیگ ق بھی حکومت سے سخت نالاں

اپوزیشن کے لانگ مارچ اور پی پی پی کے پی ڈی ایم میں شمولیت کے امکان کے بعد حکومت کے اتحادیوں کو ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے کا سنہری موقع مل گیا یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ ق نے اپنی جماعت کا ایک اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی صدارت سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کریں گے

مسلم لیگ ق نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر بار ان کا ساتھ دیا مگر انہوں نے ہمیں کبھی اہمیت نہیں دی

سینیٹ کے الیکشن میں ہماری حکمت عملی کی وجہ سے ہم سینیٹ کا الیکشن جیتے اور بنا ووٹ مانگے ان کے کینڈیڈیٹ

ہماری کرم نوازی سے سیٹیں جیت گئے مگر اب ہم اپنا اگلا لائحہ عمل مشاورت کے بعد تیار کریں گے اور کل میڈیا کو اس کے بارے میں بتائیں گے

حکومت کے دوسرے اتحادی ایم کیو ایم نے بھی حکومت پت اپنے دفاتر کھولنے کا مطالبی کردیا ان کا کہنا تھا کہ جب کالعدم جماعت

تحریک لبیک کو عام معافی مل سکتی ہے ان کے ملزمان کے نام فورتھ شیڈول سے نکالے جارہے ہیں

تو ہمارا کیا قصور ہے ہم نے تو ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے

اس پیش رفت کے بعد خان صاحب کا سخت امتحان شروع ہوگیا ہے دیکھتے ہیں کہ آنے والے

وقت میں وہ اس مشکل صورتحال سے کس طرھ نبرد آزما ہوتے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی