عمران خان کا آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جن کی چند آڈیو لیکس ہوئیں تھیں جب وہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے یہ آڈیو لیکس کرنا بالکل غیر قانونی کام تھا اس پر عمران خان نے پہلے اپنے عوامی جلسوں میں لوگوں سے اس پر بات کی اور اب نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 

عمران خان نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعاکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آڈیو لیکس کھلی سیکیوریٹی بریچ کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے ہمارے نظام پر دنیا بھر میں آوازیں اٹھیں گی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ، آڈیو لیکس کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کردی ۔

 

تاکہ آنے والے وقتوں میں کوئی بھی ادارہ یا شخص اس طرح کی حرکت کی جرات نہ کرے اب دیکھتے ہیں اعلیٰ عدلیہ اس کیس کو کس طرح ہینڈل کرتی ہے اور اس بارے میں کیا فیصلہ دیتی ہے؟ –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی