عمران خان کان کھول کر سن لو کوئی تمہیں بچانے نہیں آنے والا :مریم نواز

آج ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شریف کے ہمراہ مریم نواز نے اپنے کارکنوں سے خطاب کی جس میں انھوں نے عمران خان پرکھل کر تنقید کی اور انہیں آنے والے دنوں کے بارے میں خبردار کیا ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں پاکستانی سنیں گے تو کانوں کو ہاتھ لگائیں گے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا، یہ قافلہ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو عزت دلوانے جارہا ہے، جی ٹی روڈ کا کل یہ سفر نواز شریف کے ترقی کے دور میں واپس لے کر جائے گا-انھوں نے کہا کہ جلد پرانے پاکستان کا جہاز نئے پاکستان کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، کارکن مشکل حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے، یہ روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں تمہارے پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے پاس صرف ایک ٹرمپ کا پتہ ہے کہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کہتا ہے عوام اس کیلئے گھروں سے نکلیں،عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں گھر بھیجنے کیلئے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر بیٹھا ہے مگر اس کا ایک کارکن بھی اس کو چھوڑ کر نہیں گیا جبکہ اس کے اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی پارٹی کے لوگ ایک ایک کر کے چلے گئے، ۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کسی نے تمہارے اقتدادکا سورج غروب نہیں کیا تمہارا اس اقتدار کو عوام کی بددعاؤں نے ختم کیا ہے، اسلام آباد جارہی ہوتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں خدا کیلئے اس سےہماری جان چھڑاؤ، عمران خان آپ مکافات عمل اوربڑے بول کا شکار ہوئے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری وسائل خرچ کر کے جلسے کر رہا ہے،حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، عوام ضرور حساب لیں گے، اس کے اقتدار کی کشتی ڈول رہی ہے،اسے بنی گالہ کی اپنی چوریوں کا خوف ہےاس کا روزحساب قریب ہے انھوں نے اپنے شیروں کو کل جلسے کے لیے بھی باہر نکلنے کی دعوت دی ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی