عمران خان پر حملہ نہیں کرسکتے وہ عوام کے دل میں بستے ہیں : کالعدم تنظیم

کالعدم شدت پسند تنظیم نے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کے لیے پیغام جاری کردیا کہ ان کے خلاف بیانات سے گریز کریں ورنہ انجام کے لیے تیار ہوجائیں – تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ان کے قتل کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس کی جنگ کسی سیاسی شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی ترجمانوں سے ملاقات کے دوران یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے ان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ ٹاسک جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو سونپا گیا ہے ۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے مزید کہا کہ اسی طرح کا بے بنیاد دعویٰ 10 روز پہلے ان کی پارٹی کے ترجمانوں نے میڈیا پر کیا تھا ، لیکن انھوں نے اپنی بات کی خود ہی تردید کردی کہ وہ اب بھی سیاست دانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں متنبہ کیا کہ اگر سیاست دان اس جنگ کا حصہ بنتے ہیں تو وہ بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں- مگر عمران خان نے کسی مزہبیجماعت پر نہیں بلکہ شدت پسند تنظیم کے 2 افراد کے بارے میں بیان دیا تھا کہ وہ بھاری رقم کے عوض ان پر حملے کی کوشش کریں گے انھوں نے اس شخصیت کا نام بھی بتایا تھا جس نے ان دو افراد کو پیسے دیے تھے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے