عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے۔پنجاب کے دیگر شہروں میں جیتنے والے تمام ایم پی ایز کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے البتہ وفاداری بدل کر منحرف ہونے ولے ارکان کی جگہ دوسرے افراد کو ٹکٹ دیے جائیں گے -اس مرتبہ بہت سے نظریاتی عام نوجوان ورکرز کو بھی ٹکٹ دینے کا امکان ہے –

 

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال لاہور کے حلقے پی پی 170 سے ، حماد اظہر حلقہ پی پی 125 سے، عبدالکریم حلقہ پی پی 148 سے، مہر وسیم حلقہ پی پی 149 سے اور پی پی 152 سے وسیم قادر ا یم پی اے کا الیکشن لڑیں گے, اسی طرح پی پی 169 سے اکرم عثمان، پی پی 164 سے علی بابا ، پی پی 153 سے یوسف میو، پی پی 156سے علی وڑائچ، پی پی 157 سے حافظ فرحت عباس ، پی پی 158 سے مہر شرافت کو پی ٹی آئی ٹکٹ دیا جائے گا ۔ چٹان کی طرح کپتان کے ساتھ کھڑے رہنے والے رہنما پی پی 161 سے عاطف چوہدری، پی پی 168سےمحمود الرشید، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور پی پی 173 سے اصغر گجر کے نام فائنل کئے ہیں۔ مہنگائی کے سبب اٹھنے والے طوفان اور اپریل کے بعد سے کپتان کی مقبولیت کے سبب یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور سے واضح اکثریت سے میدان مار لے گی – تاہم پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ محمود نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ دینے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جب نام فائنل ہوجائیں گے تو ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں گے –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟