عمران خان نے ٹی ٹی پی کو مشروط معافی کی پیشکش کردی

اسلام آباد میں ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف گروہ ہیں جو ٹی ٹی پی میں شامل ہیں اور ان میں سے کچھ امن کے لیے پاکستان حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ “تو ، ہم ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ ایک مفاہمتی عمل ہے۔ “۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان ان سے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہہ رہا ہے تو وزیر اعظم نے مثبت انداز میں سر ہلا کر کہا۔ “ہاں ، ہم انہیں معاف کرتے ہیں اگر وہ عام شہری بن جاتے ہیں۔”

وزیراعظم نے زور دیا کہ میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا۔ “میں صلح کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس لیے میں ہمیشہ مانتا ہوں کہ ایک سیاستدان کی حیثیت سے سیاسی بات چیت ہی آگے کا راستہ ہے جس کے بارے میں میں ہمیشہ یقین رکھتا ہوں کہ افغانستان میں ایسا ہی تھا۔ملک کی مسلح افواج پر ٹی ٹی پی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ یہ صرف “حملوں کا ایک سلسلہ” تھا

اس سوال کے جواب میںوزیراعظم نے انکشاف کیا کہ کیا افغان طالبان مفاہمتی عمل میں مدد کر رہے ہیں ،چونکہ مذاکرات افغانستان میں ہو رہےہیں اس لیے افغان طالبان اس مفاہمت میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔”

۔
اس ہفتے کے شروع میں ، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد نے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے مشروط معافی کی پیشکش کے بعد کابل میں افغان طالبان پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی طرح صدر عارف علوی نے 11 ستمبر کو ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا کہ ٹی ٹی پی کو عام معافی کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 15 ستمبر کو بھی ایک انٹرویو میں اس بات کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی ٹی پی کے ارکان کو معافی دینے کے لیے تیار ہے اگر وہ وعدہ کریں کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے اور پاکستان کے قانون کی پاسداری کریں گے۔

سترہ ستمبر کو ٹی ٹی پی کے ترجمان نے پاکستان کی عام معافی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا ، لیکن اس نے اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کو مسترد نہیں کیا۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا کہ اگر وہ (عمران خان) پاکستان میں شریعت کے نفاذ کو یقینی بناتے ہیں تو ہم بامقصد بات چیت کرنے کے لیےتیار ہیں۔ٹی ٹی پی کمانڈر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں سے بچنے کےلیے 2014- میں افغانستان فرار ہو گیا تھا۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے