عمران خان نے قومی اسمبلی ممبران کو اسمبلی بھیجنے کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر اسمبلی جانے کا فیصلہ کرلیا -اگرچہ ان کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیےگئے ہیں مگر ابھی بھی ان کے 50 سے زائید ارکان اسمبلی ممبران ہیں جن کو اسمبلی بھیجنے کے لیے پنڈی اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے -پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے، اس فیصلے کا اعلان سنتے ہی سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کے اجلاس میں آنے کے امکان پر قومی اسمبلی اجلاس ایک ہفتے تک ملتوی کر دیا تاکہ یہ ممبران قومی اسمبلی ایوان میں نہ آسکیں ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 27 جنوری تک ملتوی کردیا،سپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کے بعد جلد اارکان قومی اسمبلی کو اجلاس بارے آگاہ کردیاجائے گا۔

 

 

پی ٹی آئی کے باقی رہ جانے والے ارکان کی اجلاس میں شرکت کیلئے ٹکٹس بک ہو گئے،ارکان کیلئے ٹکٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ٹکٹس برانچ نے بک کروائیں ،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی جمعہ یا ہفتے کو طلب ہونے کا قویٰ امکان ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب، چیف وہیپ ودیگر عہدوں کا فیصلہ ہو گا۔اب تحریک انصاف ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی -کیونکہ سپیکر میڈیا پر یہ بیان دے چکے ہیں کہ جب تک ارکان قومی اسمبلی اکیلے اکیلے ان کے پاس آکر ہاتھ سے لکھے استعفے نہیں دیتے کسی کا استعفیٰ بھی منظور نہین ہوگا اور اب یہی بات پی ٹی آئی والے عدالت کے روبرو پیش کریں گے تاکہ ان کے استعفوں کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاسکے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی