عمران خان نے ضمنی انتخابات میں بدامنی کے لیے 500 غنڈے منگوائے ہیں رانا ثنا ءاللہ کا الزام

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران بدامنی نہ پھیلائیں اگر ایسا ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن ہار چکے ہیں، ڈسکہ کی طرز کی دھاندلی کی گئی تو پی ٹی آئی انجام بھگتے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادانہ اور شفاف ضمنی انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے کے لیے 500 غنڈے پنجاب بلائے ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو حلقوں سے باہر تعینات کرنے کی درخواست بھی اسی سازش کا حصہ تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسد قیصر، علی محمد خان، مراد سعید غنڈوں کو پناہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟