عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کروانے کیلے گرین سگنل دے دیا

خان صاحب ذرا عوام کی فریاد بھی سن لیں جو پٹرول بم گرنے کے باعث بری حالت میں ہیں ڈالر کی اڑان آسمانوں پر ہے اور آپ ابھی کنٹینر پر ہی ہیں خدا کے لیے ہم غریبوں پر رحم کھائیں ملک کی معیشت پر دھیان دیں مگر ابھی تک آپ کو خوش آمدیوں نے گھیر رکھا ہے اورخبریں ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں کریں۔

انہوں نے لاہور کے آلودگی کے مسئلے اور قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے درخت لگانے کی مہم پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے میٹروپولیٹن شہر کی قدرتی خوبصورتی کی بحالی کے لیے ’پلانٹ فار لاہور‘ مہم کے تحت لوگوں کو حوصلہ افزائی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سوہنا لاہور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

IMAGE SOURCE : Dunya News

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اجلاس کو بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی ، صحت کے شعبے میں بہتری ، اہم سڑکوں کی مرمت اور ان کی خوبصورتی اور سجاوٹ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور کی مرکزی اور چھوٹی نالیوں کی بحالی اور خوبصورتی کا کام اگلے چھ ماہ میں مکمل کرے گی جبکہ واسا ترجیحی بنیادوں پر صاف پانی فراہم کرنے کے علاوہ کام کر رہی ہےاس کے علاوہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلیےپودے لگانے کے منصوبے بھی زیر بحث ائے

IMAGE SOURCE: Badbaan

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صحت کارڈ کے لیے سخت کوششیں جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ سوہنا لاہور منصوبے کے تحت آلودگی کا مسئلہ ، صفائی اور دیگر انتظامی مسائل کو فوری بنیادوں پر حل ۔ کیا جا رہا ہے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سکولوں کی سطح پر خصوصی انتظامات کرنے پر بھی زور دیا۔ ۔

وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فلاحی منصوبوں اور شجرکاری مہم کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے “اچھے کردار” والے افراد کو نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت بدھ کو لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کی سیاسی ٹیم سے ملاقات میں جاری کی۔ملاقات میں پنجاب میں سیاسی اور انتظامی محاذوں پر درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھے کردار اور عوامی مقبولیت کے حامل افراد کو سامنے لایا جانا چاہیے۔نہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کی تلاش ابھی شروع کی جانی چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انتخابی تیاریوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مہینے میں ایک بار پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے جعلی ووٹوں کا معاملہ گزشتہ حکومت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سکولوں کی سطح پر خصوصی انتظامات کرنے پر بھی زور دیا۔

خان صاحب نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناقص پالیسی پر اظہار ناراضگی بھی کیا اس کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی خان صاحب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو انتخابات کا گرین سگنل تو دے دیا مگر پٹرول کی حالیہ قیمت برھنے کے بعد کیا وہ جانتے ہیں عوام ان کے ساتھ کیا کرے گی ابی 12 ستمبر کو بھی انہیں بری طرح نااکمی کا سامنا کرنا پڑا ایسا لگ رہا ہے کہ بزدار بھی عمران کے لیے وسیم اکرم نہیں بلکہ منصور اختر ثابت ہو رہے ہیں

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز