18
عمران خان نے کہا تھا کہ یہ مجھے جو بھی سزا دے دیں میں ڈرنے والا نہیں ہوں اور آج انھوں نے اس کا عملی ثبوت بھی دے دیا ایک جانب ان کو دو کیسز میں لمبی سزائیں سنائی گئی ہیں تو دوسری جانب انھوں نے الیکشن لڑنے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کرلیا -بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 89اور 122سے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے کافیصلہ چیلنج کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جانا غلط ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے کاغذات منظور کئے جائیں۔