کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق ایم این اے آفتاب صدیقی کو کراچی چیپٹر کا نیا صدر مقرر کردیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس فیصلے کا اعلان 16 مارچ کو کراچی این اے کی نو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کی قیادت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
عمران خان نے کراچی کے صدر بلال غفار کو ہٹا کر پارٹی کی اقتصادی ٹیم کا رکن مقرر کردیا۔
مزید برآں پی ٹی آئی کے سربراہ نے خرم شیر زمان کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی نامزد کردیا۔
یہ پیشرفت اس سال جنوری میں ہونے والے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے 9 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
جن 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات شیڈول ہیں ان میں شامل ہیں: این اے -241 کورنگی کراچی-3؛ این اے -242 کراچی ایسٹ-1؛ این اے -243 کراچی ایسٹ-2; این اے -244 کراچی ایسٹ-3; این اے -247 کراچی جنوبی-2; این اے -250 کراچی ویسٹ-3; این اے 252 کراچی ویسٹ۔ این اے -254 کراچی سینٹرل-2; اور این اے -256 کراچی سینٹرل-4۔