عمران خان نواز شریف کو جلد پاکستان ڈی پورٹ کروانے کیلئے سرگرم

جیو نیوز نے پیر کو رپورٹ کیا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) خالد جاوید خان نے لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی قانون کے افسران سے ملاقات کی ہے، جہاں پی ایم ایل این کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں بیان حلفی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں زیر التوا دیگر مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اے جی پی نے وفاقی لاء افسران کو عدالتوں میں پیش ہونے، مضبوط دلائل دینے اور زیر التوا مقدمات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک روز قبل تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے اے جی پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کو یقینی بنائیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور