عمران خان لوگوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں: فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر رہے ہیں۔

آج (ہفتہ) فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ اسکیم کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی منصوبہ قرار دیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بینکوں نے کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کے درخواست دہندگان کے قرضے بہت جلد منظور کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف 15 ماہ میں چھپن ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز وزیراعظم عمران خان کے ہر خاندان کے گھر کی ملکیت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے درست سمت میں اقدامات کر رہے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور