عمران خان لانگ مارچ کرنے اور حکومت مارچ روکنے کے لیے پرعزم

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کی تیاری شروع کردی جس کے لیے راستے اور سڑکیں بند کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہےاس مقصد کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز فیض آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔کنٹینرز فیض آباد پل کے نیچے رکھے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت آنے والی سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تاریخ کے بارے میں کسی سے بات نہیں کریں گے بلکہ اچانک لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے ۔

اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے لانگ مارچ کے منصوبے کو خفیہ رکھا ہے اور اس کی تفصیلات صرف قریبی لوگوں کو معلوم ہیں۔نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہناتھا کہ لوگوں کا ” ایک سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حالیہ آڈیو لیکس اور فون کالز کی “ٹیپنگ” کے پیش نظر انھوں نے اس لانگ مارچ کو خفیہ رکھنے کا پروگرام بنایا ہے اس مقصد کے لیے انھوں نے ہر ایم این اے اور ایم پی اے سے کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے ساتھ کتنے لوگ مارچ کے لیے آئیں گے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا، مارچ شروع ہونے سے قبل پارٹی کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ خان نے اپنے جواننوں سے حلف بھی لینا شوروع کردیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عمران خان کی اجازت کے بنا کوئی شخص کسی قسم کا کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھائے گا اور پاکستان کے آئین کی پاسداری کی جائے گی اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے ملکی استحکام پر آنچ آئے ۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟