عمران خان فوج اور حکومت کے خلاف بیانات اور سازشوں سے گریز کریں ؛شہباز شریف

�پاکستان مین اپریل 2022 کے بعد سے حالات اس طرح تبدیل ہوںگے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا -کل تک فوج مخالف بیان دینے والی پی ڈی ایم آج فوج کا دفاع کررہی ہے جبکہ ون پیج کا زور وشور سے تزکرہ کرنے والی پی ٹی آئی آج پورےزور وشور سے اسٹیبلیشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے -آج پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی پاک فوج کی حمایت میں بول پڑے -وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے ،بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں ،زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں،بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں ۔

وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے ،قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے- انھوں نے اداروں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں-

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور