جب سے شہباز شریف نے وزیرزعظم کا عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے لے کر ابتک بہت سے ایسے بل پاس کیے جس سے یہ تاثر گیا کہ حکومت اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے -اس پر پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف سوشل میڈیا پر شور مچایابلکہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹادیا جس پر آج انہیں سپریم کورٹ سے بہت مثبت جواب ملا – چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ نیب ترامیم کیس کے حقائق مختلف ہیں،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے ترامیم چیلنج کیں،ملک میں اس وقت سیاسی تناﺅاور بحران ہے – عدالت کے ایک جج نے ریمارکس دیے کہ نیب ترامیم صرف اپنے فائدے کیلئے کی گئیں ، نیب ترامیم چند افراد کیلئے کی گئیں جن کے اپنے مفادات تھے۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت
قانون سازی بھی متنازع ہورہی ہے
پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#BOLNews #NAB pic.twitter.com/hzDEgI8OuF— BOL Network (@BOLNETWORK) February 9, 2023
وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ سیاسی بازی ہارنے کے بعدکوئی شخص پارلیمان سے نکل کرعدالت آیا ہو،اس طرح سیاست کو عدلیہ اور عدلیہ کو سیاست میں دھکیلا گیا اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ درخواست گزار عمران خان کوئی عام شہری نہیں ،عدالت کوئی حکومت نہیں کرنا چاہتی،عدالت ازخودنوٹس کے اختیار میں محتاط رہی ہے ، جب سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے تو عدالت کو مداخلت کرنا پڑتی ہے ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ایک شخص جب اقلیت میں ہے، اس کے حقوق متاثر ہوں تو وہ عدالت کے علاوہ کہاں جائے؟جوبھی ضروری ہے اس کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔ان ریمارکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ بھی چاہتی ہے کہ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف جایا جائے تاکہ ملک میں جمہوری استحکام پید اہوسکے اور ملک آگے بڑھے – انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ عمران خان عام انسان نہیں ملک کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت کے سربراہ ہیں ان کی بات کو اہمیت دینی پڑے گی –
عمران خان عوام کے بہت بڑے حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، چیف جسٹس! چیف جسٹس نے عمران خان کو استحقاق حاصل نہ ہونے کا اعتراض مسترد کردیا —- درخواست گزار عمران خان عام آدمی نہیں ہیں، چیف جسٹس —- سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت#ARYNews pic.twitter.com/QTY57p76it
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 9, 2023
نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت عام انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے ،موجودہ حکومت کے قیام کو8 ماہ ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں گے تو اب کیامسئلہ ہے ؟ انھوں نے کہا کہ کیوں نہ عمران خان کو ہی عدالت بلا کر سوال جواب کر لیے جائیں ؟