مسلم لیگ نون نے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کرنا ہے کر لیں تا کہ انہیں کوئی گلہ نہ رہے ۔ آئین میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ مذاکرات کروائے جائیں گے۔انھوں نے عمران خان کی آج کی ریلیوں پر خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کھل کر احتجاج کرے تاکہ یہ مذاکرات تو ختم ہوں۔
وزیر دفاع ایک بار پھر پاکستان کی عدلیہ پر برس پڑے ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کوصرف افراتفری دی ہے‘ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے، پنچایت نہیں لگاتی‘نواز شریف اور ان کے خاندان کو ظلم و ستم کا نشانہ اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے کردار آج ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہے ہیں‘ اقتدار سے دوری عمران خان کو کھائے جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘معیشت اور ملک کے حالات ہمارے آنے کے بعد مزید ابتر ہوئے ہیں۔