عمران خان سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کریں؛مشاہد حسین سید

جب سے عوام نے 8 فروری کو خاموشی کے ساتھ باہر نکل کر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا اس سے بڑی بڑی جماعتیں ہل کررہ گئیں اور پھر ملک کی اہم سیاسی ژخصیات نے پی ٹی آئی کی اس بات کی تصدیق کی کہ الیکشن میں بہت زیادہ رگنگ ہوئی ہے اب اس میں پیپلز پارتی اور نون لیگ کے اہم سیاسی رہنما بھی شامل ہوگئے ہیں اور انہیں نظر آرہا ہے کہ انے والا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی اسی لیے وہ کھل کر اب عمران خان کی حمایت میں بات کرن لگے ہیں ان میں سے ایک نام سید مشاہد حسین کا بھی ہے جو نون لیگ کے سینیٹر ہین
سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی کہا تھا نوازشریف کو رہا کیاجائے وہ سیاسی قیدی ہیں،اب بھی کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے وہ بھی سیاسی قیدی ہیں، عام معافی دی جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے ایوان کا وقار بلندہوا،ان کاکہناتھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، ان کو ملنی چاہیئں،مشاہد حسین سید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئے، ہم نے صوبوں اور وفاق کو جوڑا، سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔ مشاہد حسین اس سے پہلے بھی میڈیا تاک میں اس بات کا اظار کرچکے ہیں کہ عمران خان کو ساتھ لیے بغیر ملک کا نظام چلانا ممکن نہیں ہوسکتا اس لیے سب پارٹیاں ملک کے وسیع تر مفاد میں اکھٹے بیٹھ کر فیصلے کریں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی