چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات ساڑھے 9 بجے خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کریں گے اور سیاسی حکمت عملی پر موقف بیان کریں گے-  یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں شہباز شریف کے سنگین الزامات کا جواب دیں گے
شہباز شریف نے کہا تھا کہ اب کسی صورت عمران خان کو معاف نہیں کیا جائے گا –
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے، اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ عمران خان نے لابنگ فرمز ہائر کی ہیں، اب ہمارے خلاف بیانات چلوائے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے فوج کے خلاف بیان بازی کی گئی۔ اس نےقوم کو تقسیم در تقسیم کر دیا۔
پی ٹی ائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 143 تک پہنچ گئی ہے۔ عمران خان اپنے خطاب میں ساری صورتحال لوگوں کے سامنے رکھیں گے۔ اور اپنا نیا لائحہ عمل لوگوں کو بتائیں گے اور اپنی تقریر میں سپریم کورٹ کے کردار پر بھی بات کریں گے اور یہ بھی بتائین گے کہ انکی جماعت اور پاکستانی قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی –