عمران خان حاضر ہوں ؛ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

حکومت کو 8ماہ کی محنت کے بعد خان کے خلاف ایک توشہ خانہ کیس ملاہے جسے وہ پوری طرح کیش کرانا چاہتی ہے -خان کے ڈائری اٹھا کر نکلنے کی ویڈیو نے بہت دلوں کو متاثر کیا اور پھر ان کے ہٹنے کے بعد اس بات کا علم ہونا کہ خان نے معیشت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ، اسی خوبی کی بنا پر پاکستان بھر سے مختلف پارٹیوں میں شامل پاکستانی خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور ان کی شہرت کا گراف اتنا بلند ہوگیا کہ کسی ایک ایم این اے یا سیاسی لیڈر کو پارٹی چھوڑنے کی ہمت نہ ہوئی اور جو چھوڑ کر گیا اس کی سیاست ختم ہوگئی -اب یہ فیٍصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کردیا جائے تو ہی الیکشن جیتا جاسکتا ہے مگر خان کو ناہل بھی کردیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑنے والا بلکہ لوگ اور ضد میں آکر ان کی جماعت کو اوور ووٹ ڈالیں گے اور ان کی پارٹی کی سیٹیں اور بڑھ جائیں گی – حکومت کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آج وہ محفوظ فیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا یا۔

 

 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی، عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن کی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اب کامران شاہد عمران خان کے خلاف ایک اور سکینڈل لے آئے ہیں اینکر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اربوںں روپے کی مالیت کے ہیرے کوڑیوں کے دام بیچ دیے –

جس کے بعد اب اس پر بھی ٹی وی پر صبح شام بات ہوگی مگر عوام کو سستی چیزیں کب ملیں گی اس پر لفافے چپ رہیں گے کیونکہ انہیں تو صرف مال سے غرض ہے عوام جائے بھاڑ میں ان کی بلا سے -حکومت کو چاہیے کہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور عوام کو ریلیف دینے کا سوچے -پٹرول بجی اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کرے اس کے بغیر کوئی بھی چال کارگر نہیں ہوگی -کیونکہ عوام صرف روٹی کھاتی ہے اگر وہی چھن گئی تو پھر اس کا ری ایکشن اتنا برا آئے گا کہ کوئی بند اس کے آگے ٹھہر نہیں سکے گا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم