عمران خان بشریٰ بی بی کے ذریعے جادو ٹونے کرواتے ہیں :شہبازشریف

جب سے عمران خان نے بشریٰ بی بی کو اپنی شریک حیات بنایا ہے تواپوزیشن والے ان پر بہت سخت ریمارکس کستے ہیں اور کہتے ہیں کہ بنی گالہ چلہ گاہ بن گیا ہے ،ان کی زوجہ ہر وقت عمل چلوں میں مصروف رہتی ہیں اب شہباز شریف نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان پر ایک اور سنگین الزام عائید کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہبنی گالا میں مرغیوں کا گوشت جادو ٹونے کی غرض سے جلایا جاتا ہے ان کو گلہ تھا کہ یہ گوشت جلانے کی بجائے غرباء میں بانٹ دیا جائے تو غریب کے پیٹ کی آگ بجھ جائے

ایک نجی چینل کو انٹرویودیے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں یہ بات بلاخوف و تردید کہہ رہا ہوں کہ امر بالمعروف کی بات کرنے والوں کے بنی گالہ میں منوں مرغی کا گوشت جادو ٹونوں کی غرض سے جلایا جاتا ہے ۔ پاکستانی عوام ایک وقت کی روٹی اور ان کے بچے دودھ کو ترس رہے ہیں لیکن دوسری جانب بنی گالہ میں جادو ٹونے کے لئے ایسا کام کیا جاتا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں۔

اس پر اینکر پرسن نے غحیرانی سے پوچھا کہ میاں صاحب آپ یہ بڑی بات کر رہے ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے لیگی صدر نے کہا کہ میں بالکل ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی خوف کے بغیر یہ بات ریکارڈ پر کر رہا ہوں۔ جو لوگ ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں، انھیں ایسی باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا اور آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے۔

مگر عمران خان پیٹ کے بہت پکے ہیں وہ کسی کے بھی الزام کا جواب نہیں دیتے اور اگر کوئی صحافی ان سے اس بارے میں سوال کرے توبھی وہ ہنس کر ٹال دیتے ہیں

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل