گزشتہ کئی روز سے یہ خبر میڈیا میں گردش کررہی تھی کہ عمران خان کو کھانے میں ا یسا کچھ دیا جارہا ہے جو ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہے -اس پر پی ٹی آئی کے ووٹر اور سپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ملک بھر میں خان کی صح کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کے ٹیسٹ لیے جائیں اور شوکت خانم کے ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ بھی کریں -وکلاء کی اپیل سن لی گئی اور آج عمران خان کے ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا –
چیئرمین تحریک انصاف کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے، انھوں نے اس خبر کو رد کردیا کہ جیل میں سلوا پوائزننگ کی جارہی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی کررہے ہیں۔
عمران خان بالکل صحت مند اور تندرست ہیں ؛ ڈاکٹر فیصل سلطان
10