آج ایک بار پھر ایک ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی -سماعت کے دوران عمران خان نے جج سے جلد سزا سنانے کی درخواست کرکے اپنے سپورٹرز کو پھر چارجڈ کردیا – احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،وکلا سلمان صفدر، ظہیر عباس چودھری، عثمان گل نے عدالت سے 7دن کا وقت مانگا،عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں، مزید وقت نہیں دے سکتے۔
جج نے بانی پی ٹی آئی سے استفسارکیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جا رہا ہے آپ بتائیں کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں یہ نہیں ،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے ؛مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے،فردجرم احتساب عدالت کے جج نے کمرہ عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پڑھ کر سنائی گئی،دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
دوران سماعت کپتان روسٹرم پر آگئے، سابق وزیراعظم نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے،8فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں سزا جلدی ہو،اس پر جج نے موضوّع تبدیل کرتے ہوئے استفسار کیا کہ خان صاحب، آپ پہلے بتائیں آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں، کپتان نے کہاکہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا اتوار کو ڈاکٹر آئے گا، عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے 5گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور مزید سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔