عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب دفتر پیش نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج صبح 10 بجے 190 ملین پاؤنڈ کی نیب تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا ۔ تاہم وہ طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے

نیب نے عمران خان کو سوالنامہ بھی بھیج رکھا ہے جو 20 سوالوں پر مشتمل ہے، آج طلبی کے دوران عمران خان کو کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا تھا۔ لاہور سے عمران خان کی لیگل ٹیم سوالنامہ سے متعلق جوابات لے کر راونہ ہو چکی ہے۔

 

نیب راولپنڈی دفتر میں عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ انھوں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی ان کے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر قائم کیے ہیں –

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری