عمران خان اسلام آباد ،میانوالی اور لاہور سے الیکشن لڑیں گے ؛بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہاہے کہ عمران خان اس مرتبہ قومی اسمبلی کے 3حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔اس بار وہ بنوں اور کراچی سے میدان میں نہیں اتریں گے –

عبوری چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہاکہ ہم ہر حال میں چاہتے ہیں کہ 8فروری کو شفاف الیکشن ہوں،بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عام انتخابات ضرور لڑیں گے،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے،14جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امیدواروں کو ہدایت دے دی کہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں،ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں اور جو مشکل وقت میں سات چھوڑ گئے انہیں اس بار بلے کے نشان پر الیکشن لڑنےنہیں دیا جائے گا -،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آ جائے گا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی انشان ملنا بنیادی حق ہے،شفاف الیکشن نہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، چاہتے ہیں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی