عمران خان آجکل کے پی کے میں کتنے مقبول ہیں ؟ کل پتہ چل جائے گا

عمران خان کا کل ایک اور امتحان ہونے جارہا ہے اس بار کل کے پی کے کے ان علاقوں میں پولنگ ہوگی جو کسی وجہ سے الیکشن کے روز روک دی گئی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پولنگ کے دن حالات کی خرابی یا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی موت کے باعث بلدیاتی کونسلوں کی مختلف نشستوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔

تیرہ اضلاع میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر اور مہمند شامل ہیں۔کمیشن نے پولنگ کے لیے کل پانچ سو اڑسٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔ ری پولنگ میں سات لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔دریں اثناء پولنگ کے دن امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گی اور اگر ان انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ناکام نظر آئی تو کے پی میں 2023 کا الیکشن جیتنا عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیے ناممکن ہوجائے گا ۔ .

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟