آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل فٹ نہ ہوسکے بتایا جارہا ہے کہ وہ پسلیوں کی تکلیف کا شکارہوگئے ہیں تاہم مینیجمنٹ یہ چاہتی ہے کہ عماد وسیم کو بھارت کے خلاف کھلایا جائے پھر انہیں پاکستان بھیج دیا جائے -۔
عماد وسیم کی جگہ مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ کھلانے کی خواہشمند ہے تاہم آئندہ میچز کیلئے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے سپنر مہران ممتاز کو تیار رہنے کا کہہ دیا۔ مہران ممتاز گزشتہ دو روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عماد وسیم امریکا کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا کہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے دستیاب ہونگے۔قوم توقع کرتی ہے کہ جب عماد وسیم وطن واپس لوٹیں جو خاموش رہنے کی بجائے پریس کانفرنس کرکے اپنی تکلیف کے بارے میں خود بتائین ورنہ سالوں تک افواہیں گردش کرتی رہیں گی کہ انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا یا وطن واپس بھیجا گیا –