علی پور میں زہریلی شراب پینے سے گیارہ افراد کی موت

علی پور: علی پور زہریلی شراب کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 11  تک پہنچ گئی۔

مظفر گڑھ کے علاقے علی پورہ میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔ بیہوش افراد کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ڈی جی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بوٹلیگروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Image Source: Dunya News

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مبینہ سپلائر سنوال کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جنوری میں حیدرآباد ڈویژن کے ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو جام اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے ٹنڈوجام قصبے کے دیہی علاقوں میں کم از کم 12 اور ٹنڈو الہ یار میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ