علی محمد خان اور اعجاز چوہدری کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں جس 7 رکنی کمیٹی کو پارٹی امور چلانے کا کہا تھا آج ان تمام رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے -پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما علی محمد خان اور اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
علی محمد خان کو سپریم کورٹ آتے ہوئے راستے سے گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس حکام کی جانب سے گزشتہ رات تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا