20
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو الیکشن کمیشن طلب کیا تو سوشل میدیا پر طوفان برپا ہوگیا تاہم آج ان کو اس کیس میں بڑا ریلیف مل گیا -الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں غلط بیانی کے معاملے پر علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی،ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،درخواست گزار کفیل احمد نے علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست واپس لے لی،الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔اس طرح ملک ایک بڑے بحران سے بچ گیا