علی امین گنڈاپور کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ۔ ایک نجی ٹی وی دنیا نیوز کی خبر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ملاقات کیلئے آئے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں کے مابین ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران لوڈشیڈنگ اور قیدیوں کا معاملہ اٹھایا، آج کی میٹنگ کا خلاصہ یہ ہے کہ سیاست اپنی اپنی مگر ریاست سب کی سانجھی ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد فنڈز ادا کرنے سے متعلق تفصیلات طے کریں گے۔
۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ن لیگی رہنما امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کیساتھ پہلی ملاقات تھی جس میں صوبے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ علی امین نے وزیراعظم سے ملاقات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا کہ ہم نے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، وزیراعظم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے معاملات بھی اٹھائے، بولے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔ نیشنل سکیورٹی کے حوالےسے بھی میٹنگ جلد بلائی جا رہی ہے۔ علی امین نے آئی ایم ایف کو لکھے جانے والے خط پر وضاح دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایسا ہرگز مطلب نہیں کہ پاکستان کو پیسے نہ دیئے جائیں۔ علی امین کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے یہ کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم جو بھی ٹیم لائیں اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ وزیراعظم نے فل سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔ آج کی یہ ملاقت ملک کے لیے بہت اچھی پیش رفت ہے کیونکہ اس سے پہلے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ علی امین کی حکومت برخواست کرکے کے پی کے میں گورنر راج لگائے جانے پر غور ہورہا ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور