اسلام آباد (انٹرنیوز) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مرول نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے،عدالت نے عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے پر عزت نفس ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت کو بتایا ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کیلئے جاتے ہیں تو ڈیڑھ کلومیٹر دور گاڑیوں کو روک دیا جاتا تھا، اس روڈ پر گدھا گاڑی،ٹریکٹر، بسیں سب چل سکتی ہیں لیکن وکلاء کو اتارا جاتا ہے، ہمیں وہاں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، وہاں بیٹھے کی جگہ بھی نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے عزت نفس کو محلوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس لیکر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا سر پھاڑنے کا بیان دراصل رشوت خوروں کو ڈرانے کے لئے ہے، علی امین گنڈاپور سرکاری ملازمین کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ رشوت لینے کے چکر میں کہیں لوگوں سے مار نہ کھائیں۔
علی امین کا بیان رشوت خوروں کو ڈرانے کیلئے ہے، شیر افضل مروت
13