علیم خان نے میرے مشورے پر نواز شریف سے ملاقات کی: وارث بیگ

پاکستان کے نامور گلوکار وارث بیگ نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا اس کے لیے انھوں نے لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے پس منظر میں ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کے درمیان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور حکمران پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کے درمیان اہم ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ملاقات میں فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما شیخ محمد یوسف بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ ملک ایک بہانہ ہے، پیار کا سلسلۂ پرانا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اجلاس کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ علیم خان ہمیشہ سے ہی ملک کی ترقی کے بارے میں فکر مند رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام قوتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اچھی رہی۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شدید دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

Related posts

سنگیت کی بینڈ بجانے والے چاہت فتح علی نئی مشکل میں پڑگئے

بے سرےگلوکار چاہت فتح علی کا گانا ’بدو بدی‘ایک بار پھر ڈیلیٹ

مجھ جیسا کوئی قابل اور مخلص لیڈر عوام کو نہیں ملے گا ؛جواد احمد کا دعویٰ