علماء کرام کا سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار: مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا عزم

پاکستان کے سینئر مذہبی اسکالرز اور علماء کرام نے منگل کو اس بات کو یقینی بنانے کا عزم کیا کہ سری لنکا کے شہری نندسری پریانتھاکمارا کے سنگین واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ اعلان اسلام آباد میں پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکرما کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے علمائے کرام نے خطاب کے دوران کیا۔

وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ایک وفد نے کچھ دیر قبل سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی تھی تاکہ جمعہ کو سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل پر تعزیت کی جا سکے۔علمائے کرام نے کہا کہ ان کا دورہ اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے اور سری لنکا کی حکومت کے نمائندے کو یقین دلانے کے لیے تھا کہ اس معاملے سے انصاف کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے پاکستان کے علمائے کرام کی جانب سے سری لنکن عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علماء پریانتھا کمارا کے اہل خانہ اور دیگر سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سری لنکن شہری کی میت آج خصوصی طیارے کے ذریعے سری لنکا روانہ کردی گئی

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے