عران خان کو محسن نقوی کا نام پسند نہیں تو فرح گوگی کو وزیراعلیٰ لگوا لیں :مریم کا طنز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ نون کے نامزد کردہ محسن نقوی کو وزیراعلی منتخب کیا تو عمران خان اور تحریک انصاف نے اس فیصلے کو یکسر مسترد کردیااور اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا بھی عندیہ دیا اس پر صحافیوں نے نواز شریف نے اس بارے میں سوال کیا تو نواز شریف کا پارہ ہائی ہوگیا – نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔

 


لندن میں مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے، پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے، کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ لگادیں؟ سابق وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کپتان کے ٹائیگرز سڑکوں پر نکل آئے اور عدالت سے محسن نقوی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی