عراق کی مشہور ٹک ٹاکر اور کئی ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مروہ القیسی نے کثیر منزلہ عمارت سےکود کر خود کشی کرلی
اس افسوسناک واقعے کی اطلاع اس کی بہن نے ایک ویڈیو کے ذریعے مرحومہ کے فینز کو دی جس کے بعد اس ٹک ٹاکر کے پرستاروں کی جانب سے افسوس کے ٹویٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کردستان کے شہر اربیل سے تعلق رکھنے والی
مشہور ٹک ٹاکر اور ادکارہ مروہ القیسی نے شہر کی بلند ترین بلڈنگ اور کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
اداکارہ اس عمارت کے فلیٹ میں اپنی بہن کے ساتھ قیام پزیر تھیں تھیں تاہم خودکشی کی وجہ یہی بتائی گئی ہے کہ وہ کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھیںوہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تھی اوراس نے اس سے قبل بھی کئی
مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس بار اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا جو فیصلہ لیااس پر کوئی بھی کچھ نہیں کرسکا ۔