شہباز شریف نے آج ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں ایک بار پھر عدلیہ کے بارے میں نامناسب جملے بولے گئے -وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ عمران خان کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ، قانون و آئین پر سختی سے عمل ہو گا اس کے جو بھی نتائج ہوں گے اس کا سامنا کریں گے ،لاڈلے کو جیسے تحفظ دیا جارہا ہے ایسے پھر سارے ڈاکوئوں کو چھوڑ دیں ،کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا، عمران نیازی کو دس سال فاشسٹ ڈکٹیٹر بنانے کا ایجنڈا تھا، اس کے حواری ساتھ بیٹھیں گے۔کل چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان آپ کو مل کر بہت خوشی ہوئی ، ایسے مقدمے میں تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،ملزم کٹہرے میں آئے اور عدالت کہے کہ آپ کو مل کر بہت خوشی ہوئی ۔
کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جب مسلم لیگ کی حکومت تھی ، کس طریقے سے عمران نیازی کو اس منصوبے کے تحت پوری طرح گائیڈ کیا جارہا تھا ، اسے بتایا جارہاتھا کہ آپ یہ جھوٹا الزام فلاں پر لگاﺅ ، ٹیلی ویژن پر آﺅ اور کاغذات لہراﺅ، لوگوں کو یہ باور کرایا جائے کہ باقی چور ہیں اور میں فرشتہ ہوں ، نتیجے میں پوری قوم تقسیم ہو گئی ، یہ زہر ہر جگہ پہنچ چکاہے ، ، کیا کسی عدالت نے اس وقت نوٹس لیا ، میں نہیں کہا کہ سو موٹ لینا چاہیئے تھا ، عاد پڑ گئی ہے سو موٹو لینے کی، کیا کسی نے کوئی سوموٹو لیا ، نیب اور ایف آئی اے جو کیسز بنائے ہیں ،ان کی اپنی ایک آزاد اتھارٹی ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان میں جو تباہی مچائی، کاروباری افراد کو بھگا دیا ، سرمایہ کاری بند ہو گئی ، سیاسی لیڈر شپ پر الزامات لگائے گئے ، نیب نے اگر آج حقیقی کیسز بنائے ہیں کرپشن کے ،تو اس کے اوپر آج عدلیہ جس طرح آہنی دیوار بن چکی ہے ، عمران خان کو حفاظت دینے کیلئے ،ا س کی مثال پاکستان کیا بلکہ دنیا میں بھی کہیں نہیں ملتی -لگتا یہی ہے کہ آنے والے دنوں میں قوم اور بہت سے طوفانوں کا سامنا کرے گی -خدا ہمارے ملک پر رحم فرمائے –
عدلیہ عمران خان کو پروٹیکٹ کرنے کیلئے آہنی دیوار بن گئی ہے ؛شہباز شریف
