عدلیہ ، حکومت محاذ آرائی پر جماعت اسلامی کا بھی ردعمل آگیا

عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاز آرائی پر پوری قوم پریشان دکھائی دے رہی ہے -اب اس پر جماعت اسلامی نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے -نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے ایک افطار پارٹی پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم اور اْلجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا،قومی سیاسی رہنما اپنے کنڈکٹ سے ثابت کررہے ہیں کہ ان میں قومی، سیاسی، آئینی، پارلیمانی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔

 

 

نام نہاد عوامی اور جمہوری جماعتیں صرف اقتدار لینے اور کرسی سے چِمٹے رہنے کا فن جانتی ہیں – اِن کی ترجیحات میں قومی مفادات، قومی سلامتی، سیاسی جمہوری استحکام اور عوام کے دْکھ درد کے مداوا کا کوئی احساس نہیں۔ عوام نے بار بار ان جماعتوں سے امیدیں وابستہ کیں مگر ہر بار عوام کو مایوسیوں، محرومیوں کے سِوا کچھ نہیں مِلا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی – جماعتِ اسلامی کے کارکنان گھر گھر دستک دیں گے اور ووٹرز کو پولرائزیشن کی دلدل سے نکالنے اور حق سچ کے ساتھ کھڑے ہونے پر قائل کریں گے۔ جماعتِ اسلامی کے کارکنان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے جذبہ جہاد اور دینی فریضہ کے ساتھ قومی فرض ادا کریں گے۔ انھوں نے اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسمبلیوں کے ساتھ غیرجمہوری، شخصی انا اور انتقام پر مبنی اقدامات سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کے لیے زہرِ قاتل بن گئے ہیں۔ ے۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان