عدالت کے حکم پر فواد چودری رہا ہوکر گھر پہنچ گئے

آج فواد چوہدری کو جیل سے رہائی کے پروانے کے ساتھ گھر جانے کی اجازت بھی مل گئی اور وہ گھر پہنچ گئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ملتے نظر آرہے ہیں -اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیب کیس میں ضمانت منظور ی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ فوا د چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے سڑک کے منصوبے میں کرپشن کی ،دورہ یا سڑک منصوبے کا پی سی ون سی ڈی ڈبلیو ڈی اور ایکنگ سے بھی منظور ہوا، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منصوبہ ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے تسلیم کیا تمام ایجنسیز کا کوئی بھی اہلکار ملزم نامزد نہیں ،نیب کے دفعہ 4 ٹو بی کے تحت یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا ،پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا ملزم کے خلاف دو افراد کے بیانات کے علاوہ کوئی شواہد نہیں ہیں ، ان کے ان بیانات کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا کہ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے ، جسکے بعد رات گئے�فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے، فواد چوہدری کے والد اور بیٹیوں نے گھر آمد پر استقبال کیا اور بیٹیاں والد کو دیکھ کردوڑی چلی آئیں اورگلے لگ گئیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ عید گزاریں گے اب وہ سیاست میں آتے ہیں یا نہیں جلد ہی میڈیا پر ان کا لائحہ عمل سامنے آجائے گا ۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی