عدالت کا پی ٹی آئی کے 125 افراد کی فوری رہائی کا حکم

عدالت کا بڑا فیصلہ ؛عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس سے 18 مارچ کو گرفتار کیے جانے والے 125 افراد کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے -پولیس نے ان افراد کو دہشت گردی کے کیس میں پکڑا تھا -لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اور نظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

 

 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ،عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اورنظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم