عدالت کا وقت ضائع کرنے پر قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کردیا

�پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے متعلق صحافیوں کا خیال ہے کہ وہ باصول آدمی ہیں اور کبھی بھیکسی کے ساتھ کمپرومائز نہیں کریں گے -اور خود قاضی صاحب بھی یہی کہ رہے ہیں کہ وہ سیاسی کیسز کی بجائے عام عوام کے پینڈنگ کیسز کو پہلے نبٹائیں گے -کیونکہ وکلاء اکثر تیاری نہیں کرکے آتے اور پھر کورٹ سے التوا مانگ کر جان چھڑا لیتے ہیں یا ایسی درخواستیںلے آتے ہیں‌جن کا مقصد صرف عدالتوں کا وقت ضائع کرنا ہوتا ہے تو اس پر آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سخت ایکشن لے کر باقی وکیلوں کو بھادیا کہ اب یہ تماشے اس بڑی عدالت میں نہیں چلنے والے رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے جائیداد سے متعلق کیس کی کارروائی کے دوران عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ وکیل عدالت کی توجہ متعلقہ دستاویزات کی طرف دلانے میں ناکام رہے اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے عدالت کا اعتماد ختم ہوا ہے۔انہوں نے وکیل کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ کے اس فعل سے عدالت کا آپ پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے‘‘۔چیف جسٹس عیسیٰ نے وکیل کو مزید ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم اپنی پسند کے ادارے میں جمع کرائیں اور رسید بطور ثبوت عدالت میں جمع کرائیں۔زیر بحث کیس میں جائیداد کا تنازعہ تھا، اور عدالتی کارروائی کئی ہفتوں سے جاری تھی۔آج کے ان ریمارکس کے بعد عدلیہ کے وقار اوراعتماد میں ضرور اضافہ ہوا ہے امید ہے کہ چیف جسٹس اس اعتماد پر بھی پورا اتریں گے جو ہرقوم اپنی عدالت عالیہ سے توقعات رکھتی ہے

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم