عدالت کا میڈیا پر ٹکرز احتیاط اور ذمہ داری سے چلانے کا حکم

چند روز قبل حکومت اور پیمرا کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا کہ صحافی دوران سماعت ججز کے ریمارکس کو ٹکر کی صورت میں ٹی وی پر نہ چلائییں اس پر صحافی برادری نے پہلے احتجاج کیا پھر عدالت پہنچ گئے جہاں انہیں لاہور اور اسلام آباد کی ہائی کورٹس سے تو کچھ نہ ملا تاہم سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان کی فریاد سن لی -آج اس کا تحریری حکم نامہ بھی سامنے آگیا –
سندھ ہائیکورٹ نےعدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے پیمرا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،حکم دیا گیا کہ پیمرا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر 6 جون تک جواب جمع کرائیں ، عدالت نے پیمرا کو درخواستگزاروں اور ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ کورٹ رپورٹرز عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے دوران انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل