وزیراعظم کے چھوٹے بیٹے کو 14 دن کا ریلیف مل گیا -عدالت نے ایف آئی اے کو سلمان شہباز کو دسمبر کے مہینےمیں گرفتارنہ کرنے کا حکم جاری کردیا -سلمان شہباز لندن میں چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپسی کے بعد عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے ساتھ ان کے وکیل امجد پرویز بھی تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی-سلمان شہباز پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے –
سلیمان نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت سے حفاظتی ضمانت لے لی جس کے بعد ہائی کورٹ نے ان کی ممکنہ گرفتاری کو روک دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے پر منی لانڈرنگ کیس میں غیر حاضری کا الزام ہے۔
قبل ازیں، آئی ایچ سی نے حکام کو سلیمان شہباز کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور انہیں 13 دسمبر تک حکام کے سامنے خود کو حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔سلیمان اکتوبر 2018 میں بیرون ملک گئے تھے جس کے بعد ان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وہ خود ساختہ جلاوطنی میں بیرون ملک مقیم رہے۔