عدالت کا دبنگ فیصلہ ؛ فواد چوہدری کو رہائی کا پروانہ مل گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے فوادچودھری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جج نے ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انہیں ضمانت اس شرط پر دی جاتی ہے کہ آئندہ وہ اس طرح کے الفاظ دوبارہ نہیں دہرائیں گے –

 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست پر سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں موجودتھے۔فواد چوہدری کی رہائی پر پورے پاکستان سے آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ انہیں ناحق قید کیا گیاہے -ان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا -�

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم