آج عدالت سے علی امین گنڈا پور اور شہباز گل کو بڑا رییلف مل گیا -بلوچستان ہائیکورٹ نے اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں شہباز گل کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ ایک دوسری عدالت نے جلاؤ گھیرا ؤ کیس میں علی امین گنڈاپور کو 2 بھایوں سمیت بری کردیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے شہباز گل کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیدیا،ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم تربت بنچ کے جسٹس گل حسن ترین نے سنایا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول میں 25 مئی لانگ مارچ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور جلاو¿ گھیراو¿ پر درج مقدمے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں عمر امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کو کیس سے بری کیا۔