کل پاکستان میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب اسلام آباد کی پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی -اس پر کپتان کے جان نثار زمان پارک پہنچ گئے اور عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیا اس کے بعد عمران خان کے وکلاء عدالت پہنچے اور عبوری ضمانت کی درخوسات کی جس پر آج عدالت نے فیصلہ سنادیا – اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔یاد رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ،عدالت نے 28 فروری کو عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔اب دیکھتے ہیں کہ لاہور ہائی کور ٹ ان کی اپیل پر کیا فیصلہ دیتی ہے – –