عدالت نے ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کو طلب کر لیا

مقامی عدالت نے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر اداکارہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے میشا شفیع، ان کے شوہر اور والدہ صبا حمید کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Image Source: Daily Times

عدالت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع، صبا حمید اور محمد محمود اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں لہٰذا آئندہ سماعت پر تینوں اپنے بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ علی ظفر کے وکیل کے مطابق تینوں گواہوں کے بیانات پرجرح ہونا باقی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کررکھی ہے۔

Image Source: ProPakistani

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ