رانا ثنا اللہ جو کل تک تحریک انصاف اور عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے رہے ہیں آج انھوں نے براہ راست عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھادیا ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے پرویزالہی کو سٹے پر اختیارات نہیں دینے چاہیں تھے
عدالت عظمیٰ نوٹس لے اور پنجاب کو تباہی سے بچائے، رانا ثنااللہ#GNN #Breaking_news #NewsUpdates #GNN_Update pic.twitter.com/217GXJ9iIE
— GNN (@gnnhdofficial) December 24, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت سو موٹو لے اور پنجاب کو معاشی اور کرپشن کی تباہی سے بچائے، ان کو سٹے آرڈر کے اوپر اختیارات دینا پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے کہا ہمارے 99 فیصد لوگ اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں مگر پھر بھی خان کی بات پر لبیک کہہ دیا ،
اعتماد کاووٹ لینے کا کہناگورنرکی آئینی ذمہ داری ہے
پرویزالہیٰ اعتماد کا ووٹ لینےسے گریزاں ہیں
باپ بیٹےنے مل کر بہت دھاڑیاں لگائی ہیں
یہ جس اسمبلی کو توڑیں گے صرف اسی پر الیکشن ہوگا
انہوں نے اسمبلی توڑنی ہے تو اعتماد کاووٹ لیکر توڑیں،راناثنااللہ pic.twitter.com/TUq6PSbekl— Aware International (@aware_official1) December 24, 2022
عمران خان نے پنجاب اور خیبر اسمبلی توڑنے کی بات کی، انھوں نے مونس اور پرویزالہی کے بارے میں کہا کہ باپ بیٹے نے ایک پراجیکٹ میں اربوں کی دیہاڑی لگائی ہے، ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کا بازار گرم ہے، اب ایک ایک دن پنجاب کے خزانے پر بھاری ہو جائے گا۔ پی ڈی ایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ والے دن ثابت ہوگا کہ کتنے لوگ چودھری شجاعت کے زیر اثر ہیں، جس طرح سے لوگ چودھری شجاعت کے ساتھ لوگ رابطوں میں آرہے ہیں، ہم پر امید ہیں۔